سہ روز ہ سکھر فیسٹیول 23 تا25مارچ کو لب مہران میں منایا جائے گا، افتتاح وزیر اعلی سندھ کرینگے

منگل 15 مارچ 2016 22:44

سکھر ۔ 15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) کمشنر سکھرڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے اپنے آفس میں سکھر فیسٹیول کے انتظامات کے جائزے کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے بتایا کہ سکھرکے تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے لب مہران سکھر میں سہ روزہ فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

سکھر فیٹیول میں مختلف اداروں کے اسٹال ، پھولوں کی نمائش اور مختلف کھیلوں کو منعقد کیا جائے گا۔جبکہ لینس ڈاؤن پل اور سکھر بیراج پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا جائیگا جس سے لوگوں کوتفریح کا موقع ملے گا ۔ ڈپٹی کشنر سکھر نے مزید بتایا کہ محکمہ ثقافت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ثقافتی پروگرامز میں ملک کے نامو ر فنکار شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر نے مزید بتایا کہ آرگنائیزنگ کمیٹیوں اور سب کمیٹیوں کو منظم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ سکھر فیسٹول کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :