پنجاب بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ

یوم پاکستان کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں،شہباز شریف 23 مارچ 1940ء تاریخ ساز دن ہے، مسلمانان برصغیر قائد اعظم کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے، وزیر اعلی کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

منگل 15 مارچ 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں اوران تقریبات میں یوم پاکستان کی تقاریب میں قرار داد پاکستان سے تحریک پاکستان کی جدوجہد کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے یہ ہدایت آج یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی-اجلاس میں پنجاب بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940ء ایک تاریخ ساز دن ہے جب مسلمانان برصغیر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے اس لئے اس تاریخ ساز دن کو شایان شان طریقے سے منایا جائے-صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ،رانا مشہود احمد ،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن اوراعلی حکام سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے