لاہور،ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات کا نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ،7کی اپیلیں خارج

منگل 15 مارچ 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے اور کورس سے غیر حاضرہونے پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے(07)ملازمین قدیر ، فیض الحسن ، حسنین، حیدر ،احسان ، شفیق اور خالدفاروق کی اپیلیں خارج کر دیں جبکہ (15) ملازمین تنویر ، طارق محمود، جاوید اقبال، کلیم، آصف، عمر حیات، طارق، خرم انتظار، شفیق ، عتیق الرحمن، عامر، شہباز، تنویر ،مختاراور خرم محمود کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو ترقی بند کی سزا دے کر نوکری پر بحال کر دیاگیا نیز یہ احکامات صادر کیے کہ ڈیوٹی کے دوران رشوت لینے والے، غفلت اورکوتاہی برتنے والے ملازمین کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لیاجائے گانیز ٹریننگ سے بھاگنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے

متعلقہ عنوان :