لاہور،چیئرمین ڈرگ کورٹ چوہدری محمد جہانگیر کا عدالتی احکامات کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمن کو تھانے رکھنے پر تفتیشی کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکم

منگل 15 مارچ 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) چیئرمین ڈرگ کورٹ چوہدری محمد جہانگیر نے عدالتی احکامات کے باوجود زائد المعیاد اور نشہ آور ادویات رکھنے کے مقدمے میں ملوث گنگا رام ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمن کو جیل بجھوانے کی بجائے تھانے میں ہی رکھنے پر تھانہ ہربنس پورہ کے تفتیشی افسر اصغر علی کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاضل عدالت نے10مارچ کو اپنے نجی میڈیکل سٹور پر زائد المعیاد اور نشہ آور ادویات رکھنے کے الزام میں گرفتار گنگا رام ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمن اور سٹور کیپر شہزاد کو 21مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان نے اس کے اگلے ہی روز اپنی ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر دیں جو عدالت نے منظو ر کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کے لئے روبکار جاری کر دی۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات متعلقہ جیل میں پہنچے تو سپرنٹنڈنت نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ملزمان کو جیل بھیجا ہی نہیں۔اس حوالے سے تفتیشی ا فسر نے عدالت میں غلط بیانی کی کہ اس نے ملزمان کو جیل بجھوا دیا ہے۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان کو جیل بجھوایا ہی نہیں گیا وہ تھانے میں ہی بند ہیں۔ فاضل جج نے گزشتہ روز عدالتی احکامات سے رو گردانی اور عدالت میں غلط بیانی کرنے پر تھانہ ہربنس پورہ کے تفتیشی افسر اے ایس آئی اصغر علی کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :