ماہرین نے فیس بک سے نجات پانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مارچ 2016 00:55

ماہرین نے فیس بک سے نجات پانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ماہرین کا کہناہے کہ ایسے افراد جو کوشش کے باوجود فیس بک سے جان نہیں چھڑا پائے وہ اگر ناشتے میں ایل ایس ڈی (Lysergic acid diethylamide) کی ایک گولی کھائیں تو فیس بک کی طلب نہیں ہوگی۔ یاد رہے ایل ایس ڈی ایک نشہ آور دوا ہے، جس پر 1966 میں پابندی لگ گئی تھی، تاہم اس کے سائنسی تحقیق میں استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)


ایک ماہر ، ڈاکٹر جیمز فاڈیمین، کے مطابق اس نے ناشتے میں ایل ایس ڈی کی ذرا سی مقدار لی، جس سے اس کی فیس بک کی لت چھوٹ گئی۔


ان دنوں ایک تحریک بھی کافی مشہور ہورہی ہے، جس کا مقصد ایل ایس ڈی کی انتہائی تھوڑی مقدار کے استعمال کو قانونی قرار دلوانا ہے۔
ڈاکٹر جیمز کا کہنا ہے کہ جو لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں وہ اچھی طرح کھانا کھا رہےہیں، اچھی نیند سو رہے ہیں اور وہ یوگا یا دوسری ورزشیں بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu