پشاور : سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکہ 10افراد شہید50سے زائدد زخمی۔دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔ابتدائی اطلاعات
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 09:25
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) پشاور میں نوتھیہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40افرادسوار تھے‘جونہی بس سنہری مسجدروڈ تھانہ غربی کے سامنے پہنچی تو زورداردھماکہ ہوا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکہ میں اب تک 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
صوبائی حکومت کے ملازمین کی بس صوابی اور مردان سے ملازمین کو لیکر آ رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہو گیا دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے کیلئے بھی پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.