پشاور : سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکہ 10افراد شہید50سے زائدد زخمی۔دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔ابتدائی اطلاعات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 09:25

پشاور : سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکہ 10افراد شہید50سے زائدد زخمی۔دھماکا ..

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) پشاور میں نوتھیہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40افرادسوار تھے‘جونہی بس سنہری مسجدروڈ تھانہ غربی کے سامنے پہنچی تو زورداردھماکہ ہوا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکہ میں اب تک 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

صوبائی حکومت کے ملازمین کی بس صوابی اور مردان سے ملازمین کو لیکر آ رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہو گیا دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے کیلئے بھی پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :