یمن میں سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں 41 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 09:57

یمن میں سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں 41 افراد ..

صنعا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) یمن میں سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حجہ صوبے میں ضلع مستبا کے مصروف بازار کو کم از کم دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کئی بچوں کی لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد فوجی کارروائیاں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ سال مارچ میں شروع ہونے والی اس فوجی مہم میں 6200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف عام شہری شامل ہیں۔گذشتہ ماہ ہلاک ہونے والے 168 عام شہریوں میں دو تہائی کی ہلاکت فضائی حملوں میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :