امریکی صدارتی انتخابات: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اوہائیو میں جان کیسک سے شکست کا سامنا
ہیلری کلنٹن نے فلوریڈامیں برنی سینڈرز کے 33 فیصد ووٹ کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل لیے
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:16
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارکے لیے انتخابی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں اپنی سبقت برقرار رکھی ہے جبکہ اوہائیو میں انھیں جان کیسک سے شکست کا سامنا ہوا ہے۔دوسری جانب فلوریڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے 33 فیصد ووٹ کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل لیے ہیں۔
ہلیری کلنٹن نے ریاست شمالی کیرولینا اور اوہائیو میں بھی اپنی سبقت برقرار رکھی ہے۔گزشتہ روز امریکہ کی پانچ بڑی ریاستوں میں صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی ہے۔فلوریڈا میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیانی کے بعد سینیٹر مارکو روبیو نے ریپبلکن پارٹی کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
جان کیسک نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں اوہائیو سے پہلی کامیابی حاصل کی ہے وہ اسی ریاست کے گورنر بھی ہیں۔
کامیابی حاصل کے بعد انھوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے وہ مستقبل کی نسلوں مواقعوں کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے مارکو روبیو کی مہم کی تعریف کی۔میامی میں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ریاست سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنی مہم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی طوفان میں گھرا ہوا ہے اور ووٹرز غصے میں ہیں۔میامی میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی کے بعد اپنے پرجوش خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا انھوں نے طالب علموں کا قرضہ، بچوں کے لیے مناسب دیکھ بھال اور عدم مساوات جیسے مسائل کے حل کا عندیہ دیا۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق شمالی کیرولائنا، میسوری اور ایلینوئے میں ٹرمپ کو ٹیکساس سے منتخب سینیٹر اور اپنے حریف ٹیڈ کروز پر معمولی برتری حاصل ہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹس میں جاری ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز کا دوبدو مقابلہ آئندہ پرائمریز میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.