الیگزینڈر ہیملٹن کی زندگی پر مشتمل میوزکل ڈراما شو کے فنکاروں کا وائٹ ہاﺅس کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:21

الیگزینڈر ہیملٹن کی زندگی پر مشتمل میوزکل ڈراما شو کے فنکاروں کا وائٹ ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) امریکا کے بانیوں میں شامل اور پہلے امریکی وزیر خزانہ الیگزینڈر ہیملٹن کی زندگی پر مشتمل میوزکل ڈراما شو کے فنکاروں نے وائٹ ہاﺅس کا دورہ کیا۔ انہیں صدربراک اوباما نے وائٹ ہاﺅس آنے کی دعوت دی تھی۔میوزیکل ڈرامہ ہیملٹن امریکا کے پہلے وزیر خزانہ الیگزینڈر ہیملٹن کے بارے میں ہے، جنہوں نے امریکا کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، وہ امریکی مالیاتی نظام کے تخلیق کار بھی کہلائے۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر ہیملٹن امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میوزیکل ڈراما شو پیش کیا جارہا ہے۔ جسے امریکا میں بہت مقبولیت حاصل ہے اور امریکی صدر اور ان کی اہلیہ بھی ڈرامے سے بہت متاثر ہیں۔اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل نے ہیملٹن کے فن کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انہیں وائٹ ہاﺅس بلایا، اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمیں اپنے ان آباو اجداد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے امریکا کی تخلیق کیلئے کس طرح رات دن کام کیا۔ مشیل کہتی ہیں ڈرامے نے ان پر سحر طاری کردیا۔