وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت قوانین کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس،مختلف تجاویز پر تفصیلی غور

بدھ 16 مارچ 2016 11:02

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت قوانین کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں مختلف قوانین کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل اور پائپ لائن میں موجود دیگر قوانین پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قانون سازی کے طریقہ کار میں مناسب بہتری کیلئے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد، وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قواعد اشتر اوصاف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :