عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے 17 نئے حملے

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

واشنگٹن۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) امریکا اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 17 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراق میں 14 فضائی حملے کیے گئے جبکہ شام میں اس شدت پسند گروپ کے تین اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں موصل کے علاوہ کِرکوک، قیارہ، رمادی اور الحواجہ میں اس گروپ کی مختلف پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شام میں تین حملے الاھوال کے نزدیک داعش کی جنگی پوزیشنوں پر کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :