ورلڈ ٹی ٹونٹی ،گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کیلئے بے چین

بدھ 16 مارچ 2016 11:29

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کیلئے ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے پچھلے سارے بدلے اتارنے کے لیے بے چین ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی اوپننگ کے فرائض احمد شہزاد اور شرجیل خان ہی ادا کریں گے ،محمد حفیظ نمبر 3پر بلے بازی کریں گے جبکہ مڈل آرڈر میں عمر اکمل ، شعیب ملک ،شاہد آفریدی اور سرفراز احمدموجود ہوں گے،فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ محمد عامر ،وہاب ریاض اور محمد عرفان کے سپر د ہوگاجبکہ عماد وسیم اور شاہد آفریدی سپن ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے ۔