دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشت گردی کی پاکستان کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی پشاور بم دھماکے کی شدید مزمت

بدھ 16 مارچ 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پشاور بس میں بم دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرداس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملک سے اس لعنت کے خاتمے کیلئے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے. دہشت گردی کی پاکستان کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے مزمتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پوری قوم مادروطن کی سرزمین کی حفاظت اوراس میں سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کر نے کیلئے متحد ہے۔پشاور بس میں بم دھماکے جیسی بزدلانہ کارروایئوں سے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا.. وفاقی وزیر نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔