کراچی،ڈیفنس فیز5میں دستی بم حملے کامقدمہ درخشاں تھانے میں درج

بدھ 16 مارچ 2016 11:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5میں ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیفنس میں گزشتہ رات سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذراکبر کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ جسٹس نذر اکبر کے سیکیورٹی گارڈ عبدالستار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں انسدادِدہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :