شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا‘فواد خان
بدھ 16 مارچ 2016 11:56
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) فواد خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا لیکن میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی کو بھارتی فین کتنا پیار اور محبت کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستانی اداکار فواد خان بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے ہیں بھارت میں اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے دوران فواد خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا کیونکہ میں نے ان کے ساتھ ایک بار سفر کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی کو بھارتی فین کتنا پیار اور محبت کرتے ہیں جب کہ انہیں یہاں شاندار پذیرائی بھی حاصل ہے۔
فواد خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہمارے ملک کے نمائندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں ہمیشہ سے جوش اور جذبہ رہا ہے اور دونوں ٹمیوں کے درمیان زبردست مقابلہ بھی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ فواد خان آج کل بھارت میں اپنی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیر میں مصروف جس میں ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.