جیولری کمپنی نے ایشوریا کی جگہ سونم کا انتخاب کرلیا

ایشوریا رائے کی جیولری کی مشہوری کے لیے خدمات پر بے حد مشکور ہیں، جیولری برانڈ

بدھ 16 مارچ 2016 11:56

جیولری کمپنی نے ایشوریا کی جگہ سونم کا انتخاب کرلیا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) بھارت کی مشہور جیولری برانڈ نے ماڈلنگ کے لیے سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی جگہ سونم کپور کو منتخب کرلیا۔

(جاری ہے)

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن گزشتہ 3 سالوں سے ایک مشہور جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کررہی تھیں تاہم اب جیولری برانڈ نے ان کی جگہ پر مشہور اداکارہ سونم کپور کو ماڈلنگ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ جیولری برانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشوریا رائے پچھلے 3 سالوں سے ان کی پروڈکٹ کی مشہوری کے لیے کام کررہی ہیں جس کے لیے وہ ان کے بے حد مشکور ہیں لیکن اب سونم کپور کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک اسٹائل آئیکون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اداکارہ مستقبل میں جیولری کی مشہوری میں اہم کردار اداکریں گی۔

جیولری کمپنی نے ایشوریا کی جگہ سونم کا انتخاب کرلیا

متعلقہ عنوان :