49کروڑ ڈالر کی دسویں قسط کی منظوری‘عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس25مارچ کو واشنگٹن میں ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:03

49کروڑ ڈالر کی دسویں قسط کی منظوری‘عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) پاکستان کو 49کروڑ ڈالرقرضے کی دسویں قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس25مارچ کو واشنگٹن میں ہوگا‘پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گذشتہ ماہ دبئی میں نوروزہ جائزہ مذکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی اشاریوں پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسویں قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس25 مارچ کو واشنگٹن میں متوقع ہے جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پرغورکے بعد قرضے کی نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا۔قسط کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو49 کروڑ ڈالر کی رقم ملنے کا امکان ہیواضح رہے کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان اب تک چار ارب نوے کروڑ ڈالروصول کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :