شہزادرائے یومِ پاکستان‘ پرنئے ملی نغمے کی میوزک ویڈیو ریلیزکریں گے
بدھ 16 مارچ 2016 12:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) نامورگلوکارشہزاد رائے اس یومِ پاکستان پراپنا نیا میوزک ویڈیو ”پاکستان زندہ بعد“ لانچ کررہے ہیں۔” پاکستان زندہ باد“ نامی یہ ملی نغمہ پاکستان کے متنوع کلچر، عوام اورمعاشرے کی عکاسی کرے گا۔شہزاد رائے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملی نغمے کی شوٹ پاکستان کے بے شمار قدرتی حسین مناظرپر کی گئی ہے جس میں دیہات، پہاڑ، دریا اور صحرا شامل ہیں۔
ملی نغمے کا مقصد پاکستانی قوم کو ترقی کی راستے پرگامزن کرنے کے لئے ذہنی طورپرہم آہنگ کرنا ہے۔(جاری ہے)
ملی نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان کا ہر شہری انفرادی طورپرملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔پاکستان زندہ باد ریلیز کرنے کا مقصد شہزاد رائے کی پاکستان سے محبت، پاکستانی ہونے پرفخراورپاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کی کاوش کا اظہارہے۔شہزاد رائے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے ، جس کے پاس انتہائی زرخیز ثقافتی ورثہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ملی جذبے سے مالا مال ہے۔شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے اپنے ملک پر، پاکستانی ہونے پرفخرہے اور”پاکستان زندہ باد“ اسی بارے میں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.