لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی تقرری پر وفاقی حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:07

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی تقرری پر وفاقی حکومت سے 15 روز میں ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مختار احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری کےخلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے رو برو درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر مختار احمد کی تعیناتی کی جب کہ اس عہدہ کے لیے نہ تو اخبار اشتہار جاری کیا گیا اور نہ ہی قواعد و ضوابط کے تقاضے پورے کیے گئے جبکہ مختار چئیرمین ایچ ای سی کے عہدے کے اہل بھی نہیں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مختار احمد کی بطور چئیرمین ایچ ای سی تقرری کلعدم قرار دے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 15روز میں جواب طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :