ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کا دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم ، وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالہ تقریب کا انعقاد
مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کومہمان صدر سے متعارف کرایا
بدھ 16 مارچ 2016 12:09
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کابدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک اور والہانہ انداز میں خیرمقدم کیا گیا ،ان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ صدر قربان علی محمدوف کو مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اورانہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کومہمان صدر سے متعارف کرایا جبکہ ترکمانستان کے صدر نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔(جاری ہے)
قبل ازیں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف وفاقی دارالحکومت پہنچے تو نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ دو بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کئے ۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ پاکستان میں موجود ترکمانستان کے شہریوں کی بڑی تعداد نے پرزورتالیوں میں ان کا استقبال کیا ۔ ترکمانستان کے صدر کے ہمراہ وزراء ، سینئرحکام اور اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی ہے ۔اس سے قبل انہوں نے نومبر2011ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.