سپریم کورٹ کی چاروں صوبوں کو تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:12

سپریم کورٹ کی چاروں صوبوں کو تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کیلئے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کو تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کیلئے جلد قانون سازی کرنے اور شیشہ سینڑز کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں تمباکو اور شیشہ نوشی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبے تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ ہیں۔ اس حوالے سے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ درست ہے کہ تمباکو اور شیشہ نوشی مضر صحت ہے تاہم اس حوالے سے قانون بنانا حکومت کا کام ہے۔ یہ عوام کی صحت کا معاملہ ہے۔ اس حوالے سے حکومتی اقدام ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ نے صوبوں کو شیشہ نوشی کی روک تھام کیلئے جلد قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ قانون بننے تک شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :