شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکار محمد علی کی 10ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی
بدھ 16 مارچ 2016 12:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) شہنشاہ جذبات کہلانے والے پاکستان سلور سکرین کے لیجنڈ اور نامور اداکار محمد علی کی 10ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی ۔ محمد علی 10نومبر 1938 ء کو ہندوستان کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ محمد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور 1962 ء میں ان کی پہلی فلم ”چراغ جلتارہا“ ریلیز کی گئی جبکہ محمد علی کی اور مقبول فلم ”شرارت“ ء 1964 میں ریلیز ہوئی۔
محمد علی کی مشہور فلموں میں جاگ اٹھا انسان ، اموش رہو، ٹیپو سلطان ، جیسے جانتے نہیں، آگ ، گھرانہ ، میرا گھر میری جنت ، بہاریں پھر بھی آئیں گی ، محبت ، تم ملے پیار ملا اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔محمد علی نے اپنی زندگی میں 300سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ماضی کی نامور فلمی اداکاراں زیبا اور شمیم آرا ء سمیت کئی دیگر اداکاراں کے ساتھ بھی کام کیا۔
محمد علی کا شمار ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی کریکٹر رول اور منفی رول بھی بڑی کامیابی سے پرفارم کئے۔ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا اور ان کی کارکردگی کی بنا پر 1984 ء میں ان کو ”پرائڈ آف پرفارمنس“ ایوارڈ سے نوازاگیا۔فلمی صنعت کے حوالے سے محمد علی کی خدمات کے پیش نظر ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اور وہ فلمی صنعت کے واحد اداکار ہیں جن کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔محمد علی ہارٹ اٹیک کے باعث 19مارچ 2006 ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.