آل راؤنڈرز کرس مورس اور ڈیوڈ ویسی کی شمولیت سے ٹیم پہلے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ‘ ڈوپلیسی

ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیت کر تاریخ بدل دیں گے ‘ بیان

بدھ 16 مارچ 2016 12:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ دو آل راؤنڈرز کرس مورس اور ڈیوڈ ویسی کی شمولیت سے ٹیم پہلے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے، اس بار ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیت کر تاریخ بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ مورس اور ویسی کی ٹیم میں شمولیت سے ہماری ٹیم کی بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ دونوں آل راؤنڈرز گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، میگا ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے ماضی میں بڑے ٹورنامنٹس میں ناکامی کی روایت توڑ دیں گے

متعلقہ عنوان :