اسلام آباد ویمنز سافٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

بدھ 16 مارچ 2016 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)ٹیم کا13 ویں قومی ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کل جمعہ سے آئی ٹن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے 25 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور تربیتی کیمپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی 14 کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم آئندہ ماہ کوئٹہ میں کھیلی جانے والی قومی ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی-