خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 16 مارچ 2016 12:25

سنگا پور۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بحال ہونے لگے،بدھ کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مرکزی کنٹریکٹ کے تحت ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ میں 1.5 فیصد سے 55 سینٹ اضافہ ہوا اور اپریل کے لئے اس کی سپلائی 36.89 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

(جاری ہے)

برنٹ نارتھ کی مئی کے لئے سپلائی 1.06فیصد سے 41سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 39.15 ڈالر فی بیرل رہی۔

متعلقہ عنوان :