سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 16 مارچ 2016 12:26

سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی واقع ہو گئی۔ لندن سپاٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 1225.70ڈالر فی اونس میں ہوئی جو کہ تین ماہ کے کم ترین نرخ رہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈینگ سیشن کے دوران ایک پوائنٹ پر سونے کے نرخ1231.50 ڈالر تک گرنے کے بعد سنبھلے جبکہ یو ایس گولڈ فیوچر بھی ایک فیصد تک ڈاؤن رہا،ایس پی ڈی آر گوکڈ ٹرسٹ ہولڈنگز میں سونے کے نرخ میں 1.08فیصد سے 790.14 ڈالر فی ٹن تک کمی آئی۔سپاٹ سلور(چاندی)کے نرخ 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 15.24ڈالر،پلاٹنیم 953.90 ڈالر اور پلاڈیم 565.60 ڈالر فی اونس رہے۔