ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس :سپریم کورٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو طلب کرلیا

بدھ 16 مارچ 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے بدھ کے روز سماعت کی اس دوران درخواست گزار کی جانب سے طارق محمود پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ان کی موکل کی سند کی تصدیق کر چکے ہیں اس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی سند کے حوالے سے دو مختلف رائے ہیں اس کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ کنفیوژن ختم ہو جائے اس لئے ریکارڈ منگوایا تھا اس دوران ثمینہ خاور حیات نے عدالت کو خود اٹھ کر بتایا کہ یونیورسٹی انتظامی آنا چاہتی تھی انہیں تاریخ کا پتہ نہیں تھا اور نہ ہی آپ نے انہیں بلایا تھا آپ انہیں بلا کر تصدیق کر لیں جس پر عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت چھ اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :