قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ

ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان 104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ئر لائن کو ایک کروڑ روپے کا نقصان

بدھ 16 مارچ 2016 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سول ایوی ایشن کے قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز منگل کی سہ پہر مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ ہوگئی ۔ شاہین ائر لائن نے آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان کردیا ۔104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے شاہین ائر لائن کو ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق شاہین ائر لائن کی افتتاحی پرواز منگل کی شام 3بجے لندن کیلئے روانہ تو ہوگئی مگر اسے 104مسافروں کو ٹکٹ منسوخی کا پیغام بھی دینا پڑا اور تقریباً ایک کروڑ روپے واپس بھی کرنا پڑا اس طرح ادارے کو پہلی ہی پرواز میں ایک کروڑ روپے کا خسارے کا سامنا کرنا پڑ اہے شاہین ائر لائن نے سول ایوی ایشن سے این او سی نہیں لیا تھا جس پر سول ایوی ایشن نے کارروائی کرتے ہوئے اس پرواز کو روک لیا اور مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پہلی آزمائشی فلائٹ مسافروں کے بغیر ہوتی ہے لیکن شاہین ائر لائن نے 104مسافروں کو ٹکٹیں جاری کررکھی تھیں ۔

(جاری ہے)

شاہین ائر لائن کے ترجمان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس فلائٹ کیلئے 20جنوری کو اجازت مانگی تھی مگر سول ایوی ایشن حکام نے ہمیں اجازت نہیں دی کیونکہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے ایک ہی چھتری کے نیچے کام کررہے ہیں لہذا پی آئی اے کو مضبوط رکھنے کیلئے ہمیں نظر انداز کیا گیا ۔ اس کی وجہ سے ہمیں ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا البتہ آئندہ جمعہ کو ہم تمام مسافر جنہیں ہم نے ٹکٹ جاری کئے تھے انہیں مفت میں انگلینڈ لیکر جائینگے اور ان کی ٹکٹوں کے پیسے بھی واپس کرینگے دوسری طرف سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین ائر لائن نے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا اس لئے ہمیں مداخلت کرنا پڑی پی آئی اے کو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا

متعلقہ عنوان :