لاہور،پولیس کا علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن 15مشتبہ افرادزیر حراست

بدھ 16 مارچ 2016 12:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) لاہور پولیس نے علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی اورارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :