سرتاج عزیز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت سارک ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ سے کل ملاقات کریں گے

بدھ 16 مارچ 2016 12:38

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سر تاج عزیز کل جمعرات کو نیپال میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت سارک ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقات کر کے انہیں رواں سا ل نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے دیں گے امکان ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی تازہ نوعیت ،پٹھان کوٹ حملہ پر پیشرفت اور باہمی مزاکرت کی بحالی کے امکانات پر بات ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :