امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی، 5ریاستوں میں پارٹی انتخابات

بدھ 16 مارچ 2016 12:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے 5ریاستوں میں ہوئے پارٹی انتخابات میں فلوریڈا میں ری پبلکن رہنما ٹرمپ نے حریف مارکوروبیوکوشکست دیکربڑااپ سیٹ کردیا،روبیو انتخابی مہم سیدستبردار ہو گئے۔شمالی کیرولائنا اور الی نوائیسے بھی ٹرمپ جیت گئے۔اوہائیومیں جان کیسک نے ڈونلڈٹرمپ کوشکست دے دی۔

فلوریڈا ، الینوائے ، میزوری ، شمالی کیرولائنا اور اوہائیو میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔صدارتی امیدوار کی ڈیمو کریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن نے فلوریڈا ، شمالی کیرولائنا اور اوہائیو میں میدان مار لیا۔ انہیں میزوری اور
الینوائے میں بھی برتری حاصل ہے۔ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، شمالی کیرولائنا اور الینوائے سے صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی ماریانا جزائر کے کاکس میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اوہائیو میں جان کیسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔ -اس کامیابی کو نومبر میں ہونے والے پارٹی کی نامزدگی کے حصول کے سلسلے میں ان کا اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے فلوریڈا میں وہاں کے مقامی سینیٹر اور مخالف امیدوار مارک روبیو کو ہرایا اور اس شکست کے بعد روبیو نے اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ فلوریڈا کے علاوہ شمالی کیرولائنا اور الینوائے سے بھی جیتے ہیں تاہم اوہایو جیسی اہم ریاست میں انھیں وہاں کے گورنر جان کیسچ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جو کسی بھی ریاست میں کیسچ کی پہلی کامیابی ہے۔کامیابی حاصل کے بعد کیسچ نے اپنے خطاب میں کہا ہے وہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ’مواقع کا ماحول‘ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے مارکو روبیو کی مہم کی تعریف کی۔

فلوریڈا میں ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے 33 فیصد ووٹ کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل لیے ہیں۔ہلیری کلنٹن نے ریاست شمالی کیرولینا اور اوہائیو میں بھی اپنی سبقت برقرار رکھی ہے۔ان کے حریف برنی سینڈرز نے ان ریاستوں میں شکست کے باوجود میدان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔میامی میں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ریاست سے کامیابی پر مبارکباد دی۔

اپنی مہم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ ’سیاسی طوفان‘ میں گھرا ہوا تھا، اور ووٹرز غصے میں تھے۔اسی شہر میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی کے بعد اپنے پرجوش خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘امریکہ مسائل کے حل کے بھوکے تھے۔‘انھوں نے طالب علموں کا قرضہ، بچوں کے لیے مناسب دیکھ بھال اور عدم مساوات جیسے مسائل کے حل کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :