بھارت میں آفریدی کی خفیہ ملاقاتو ں کا علم ہے :نبیل گبول

بدھ 16 مارچ 2016 12:45

بھارت میں آفریدی کی خفیہ ملاقاتو ں کا علم ہے :نبیل گبول

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی بھارت میں ایک بالی ووڈ اداکارہ کی بہن سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹر ویو میں آفریدی کے متنازع بیان کے حوالے سے سوال پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ انہیں بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے کہ وہ رات کو بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی چھوٹی بہن سے مل کر آئے تو اس نے انہیں اتنا پیار دیا جتنا آپ کو پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آفریدی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا کیوں کہ انہیں عزت پاکستان کی وجہ سے ملی ،اگر انہیں بھارت میں اتنا پیار ملتا ہے جتنا اپنے گھر میں نہیں ملتا تو اس میں میرا کیا قصور ہے ۔