اگلے سال کے پی ایس ایل کیلئے فاٹا ٹیم فرنچائز خریدکر فاٹا کٹرزکو ایک شناخت دینا چاہتاہوں،آصف شاہ
بدھ 16 مارچ 2016 13:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستا ن سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کا ابتداء کر کے عظیم کارنامہ انجام دیاہے اس سے پاکستان کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ کرکٹرز کو بھی نوجوان کرکٹرز کے دل بھی بڑے ہوگئے جو یقینا ایک حوصلہ آفزاء بات ہے ۔ان خیالات کااظہار اسٹریلیا کے مقامی ویسٹرن وارئیرزکلب اور سڈن کلب کی نمائندگی کرنے کیساتھ اسٹریلین کرکٹ بورڈ سے لیول ون اور لیول ٹوکوچنگ کورس مکمل کرنیوالے باصلاحیت کرکٹروکوچ آصف شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ سے پاکستانی نوجوان سٹارزکیلئے ایک نئی راہ کھل گئی ہے،جس سے کرکٹرزکے دل بھی بڑے ہوگئے ہیں اور آگے جانے کی امیدیں نظر آنے لگی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اگلے سال پی ایس ایل میں فاٹا ٹیم کی فرنچائز خریدنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کرکٹ کا گڑھ ہے جہاں سے قومی ٹیم کیلئے کئی بناصلاحیت سٹارز مل سکتے ہیں بس تھوڑی سی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔
اسٹریلین اور نیوزی لینڈ کرکٹرزسے اچھے تعلقات ہیں دو بئی میں پی ایل ایس میچوں کے دوران ان سے بات کی ہے جنہوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا بنیادی تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور اس وقت دوبئی میریاچھی خاصی ذاتی بذنس ہے فرنچائز خرید کر کرکٹ کی دنیامیں فاٹا کرکٹ کوایک بہتر پہچان دینا چاہتاہوں،اگر پی سی بی نے فرنچائز دینے میں میری حوصلہ آفزائی کی توانشاء اللہ اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔آصف شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چند سال قبل میں نے پشاور سے کرکٹ کریئر کا آغازکیااور کرکٹ سے شو قولگن سے کے باعث تھوڑی ہی عرصہ میں بہتر ین کرکٹرز می شمار ہونے لگاجسکے بنا ء پر 2007ء میں دہلی ٹورکیلئے پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملااور میراغیر ملکی دورہ کامیاب ثابت ہوا ۔جسکے ساتھ کرکٹ سے شوق مزید بڑھ گیا اوراس دوران اسٹریلیا کے ایک مقامی کلب نے سپانسر کرکے فواد کیساتھ اسٹریلیا چلاگیاجہاں پر ہم نے بھر پور کرکٹ کھیل کر ویسٹرن واریئرز،سڈن کرکٹ کلب کی نمائندگی کی ۔کوچنگ سے لگاؤکے باعث میں نے اسٹریلین کرکٹ بورڈ سے لیول ون اورلیول ٹوکوچنگ کورس کیا جبکہ فوادکواسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا چانس مل گیا۔ کوچنگ کورس کرنے کیساتھ ساتھ دوبئی میں اپنا ذاتی بزنس شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ا س میں بھی کامیاب بزنس مین رہا۔لیکن پھر بھی میں نے کرکٹ سے تعلق نہیں تھوڑاکیونکہ کرکٹ میری رگ رگ میں رچی بسی ہے، اب نہ چاہتے ہوئے بھی اسے نہیں چھوڑسکتا۔اسٹریلین کرکٹ بورڈ کا ایک رکن بن شکاہوں ،لیکن میری ذاتی خواہش ہے کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو پاکستان میں کرکٹ کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے میں بروئے کار لاؤں۔اگر پی سی بی نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو یقیناًپاکستان کرکٹ کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.