جولیا رابرٹس 16سال بعد فلم”ٹرین مین“میں بطور وکیل جلوہ گر ہوں گی

بدھ 16 مارچ 2016 13:07

جولیا رابرٹس 16سال بعد فلم”ٹرین مین“میں بطور وکیل جلوہ گر ہوں گی

لاس اینجلس۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس 16سال بعد وکیل کے طور فلم”ٹرین مین“میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جولیا نے عدالتی جنگ کے موضوع پر بننے والی فلم”ایرن بروکویچ“میں کام کیا تھا جس پر ان کو آسکر،گولڈن گلوب،بافٹا اور سکرین گلڈ ایوارڈز بھی ملے تھے اس مرتبہ وہ ایک بار پھر اسی موضوع پر بننے والی ایک اور فلم”ٹرین مین‘میں کاسٹ کر لی گئی ہیں، اس میں ایک کردار ڈیریئس میک کالم کی وکیل دفاع کا کردار نبھائیں گی، ڈیریئس ایک نفسیاتی بیماری ”ایسپرجر سنڈروم“میں مبتلا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے 25 مرتبہ جیل جاتا ہے۔

فلم کا سکرپٹ سیمن سٹیفن سن نے لکھا ہے۔جولیا کی اس سال دو فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں جوڈی فوسٹر کی فلم ”منی مونسٹر“اورگیری مارشل کی فلم ”مدرز ڈے“شامل ہیں۔