رنویر سنگھ ٹوئیفا ایوارڈزکے موقع پر امیتابھ بچن کو خراج تحسین پیش کریں گے

بدھ 16 مارچ 2016 13:07

رنویر سنگھ ٹوئیفا ایوارڈزکے موقع پر امیتابھ بچن کو خراج تحسین پیش کریں ..

ممبئی۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) اداکار رنویر سنگھ دبئی میں ہونے والے ٹائمز آف انڈیا ایوارڈز(ٹوئیفا)کے موقع پر میگا سٹار ایکٹر امیتابھ بچن کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کوریو گرافر شامیک دیوار نے کہا ہے کہ رنویر امیتابھ بچن کو جو خراج تحسین پیش کریں گے وہ اب تک کا سب سے شاندار خراج تحسین ہو گا جس کو دیکھ کر لوگ عش عش کر اٹھیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ امیتابھ پر فلمائے جانے والے معروف گانوں پر پر فارم کریں گے اور ساتھ میں ان میں اداکاری بھی کریں گے۔