اسٹیج ڈرامہ ” شکر ونڈاں “ میں پائل چوہدری اور گلناز کی شاندار پرفارمنس

ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کو 5، 5ہزار روپے نقد انعام دیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:15

اسٹیج ڈرامہ ” شکر ونڈاں “ میں پائل چوہدری اور گلناز کی شاندار پرفارمنس

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) الحمراء میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” شکر ونڈاں “ میں اداکارہ پائل چوہدری اور گلناز کی شاندار پرفارمنس ،ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کو 5، 5ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پائل چوہدری اور گلناز ایک سال کے بعد اکٹھی الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” شکر ونڈا ں “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں دونوں اداکاراؤں کی شاندار پرفارمنس پر ڈرامہ شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور داد دی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ڈرامے کے اختتام پر پروڈیوسر آصف علی راہی اور عابد کشمیری نے دونوں اداکاراؤں پائل چوہدری اور گلناز کو 5،5ہزار روپے نقد انعام دیا ۔ جس پر دونوں اداکاراؤں نے شکریہ ادا کیا ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اکمل راہی ، افروز خان ، مایا ، رمشا ، سعدیہ شیخ ، شاہد نوشاد ، مجاہد عباس ، عابد کشمیری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر عابد کشمیری ہیں ۔