پیمرا کا نیب کی شکایت پر سما ٹی وی کو معافی نشر کرنے کا حکم
احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں کونسل کی پیمرا کو مجوزہ قوانین کے تحت مزید کاروائی کی سفارش
بدھ 16 مارچ 2016 13:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد نے قو می ا حتساب بیورو (نیب) کی طرف سے سما ء ٹی وی کے خلاف چیئرمین نیب کے حوالے سے بے بنیاد اور ہتک آمیزخبریں نشر کرنے پر دائر کردہ دو مختلف شکایات کی سماعت کرتے ہو ئے سما ٹی وی کو اسی طرز پر فوری طور پر معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں کونسل نے پیمرا کو مجوزہ قوانین کے تحت مزید کاروائی کی بھی سفارش کی ۔
نیب کی جانب سے پیمرا کو دائر کردہ شکایت مورخہ9ستمبر2015میں سما ء ٹی و ی پر چیئرمین نیب کے خلاف مورخہ8 ستمبر 2015کو رات 8سے 9 بجے کے دوران جھوٹی اور غیرمصدقہ خبریں نشرکرنے پر پیمرا قوانین کے مطابق کاروئی کے لیے درخواست کی گئی تھی۔(جاری ہے)
شکایت کے مطابق ،سماء ٹی وی نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے حوالے سے چیئرمین نیب پر مبینہ طور پر مالی کرپشن میں ملوث ہونے کی غلط اور بے بنیاد خبر نشر کی جس کی ترجمان سندھ رینجرز نے فوری طور پر تردید بھی کی تھی۔
سما ء ٹی وی کے خلاف دائر کردہ ایک اور شکایت مورخہ 30نومبر2015میں نیب نے سما ء ٹی وی کی جانب سے مورخہ 18 نومبر2015کو ایک مرتبہ پھر چیئرمین نیب کی شہرت اور نیک نامی کو من گھڑت اور بے بنیاد خبر کے ذریعہ متاثر کرنے کی کوشش کی جس کی ترجمان واپڈا نے فوری طور پر تردید بھی کی۔کونسل نے دونوں شکایت کی سماعت اور شواہد کو دیکھنے کے بعدسماء ٹی وی کو اسی طرز پر فوری طور پر معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں چینل کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی ۔ کونسل آف کمپلینٹس معروف اور معزز شہریوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فورم ہے اور یہ کسی بھی صورت پیمرا کے ملازمین نہیں ہوتے۔مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.