کراچی پولیس کی کارروائیاں، اغواکار گروہ کے ارکان سمیت 4ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

بدھ 16 مارچ 2016 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے اغواکار گروہ کے ارکان سمیت چار ملزم گرفتار کر لئے۔ کراچی شرافی گوٹھ پولیس نے قائد آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی میں چار ملزم گرفتار کر کے ایک مغوی بچے کو بازیاب بھی کرا لیا۔ تیرہ سالہ عبداللہ کو ایک ہفتہ قبل لانڈھی مانسہرہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

مغوی بچے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیرہ سالہ عبداللہ کے اہلخانہ کے مطابق بچے کو سات مارچ کو شرافی گوٹھ سے ہی اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے عوض کوئی تاوان طلب نہیں کیا تھا۔ دوسری جانب اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ بچہ انہیں پانچ روز قبل ہوٹل پر بھوکا ملا تھا جہاں اس نے بتایا کہ وہ اہلخانہ کے آئے روز کے تشدد کے باعث گھر سے بھاگ گیا ہے۔ جس پر وہ بچے کو اپنے کوارٹر لے آئے اور اسے کھانا اور کپڑے دیئے۔ بچے کو سمجھا بجھا کر گھر بھیجنے پر گھر والوں نے انہیں ہی جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا۔

متعلقہ عنوان :