سیکورٹی کلیئرنس کے بغیرجرمن شہری پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسرتعینات

بدھ 16 مارچ 2016 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) جرمن شہری سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر ہی پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برانڈ برنڈ اکتوبر 1994 تا نومبر1996 کی مدت میں ایک ائیرلائن کا بھارت میں سینئر نائب صدر بھی رہا ہے۔معاہدے کے مطابق چیف آپریٹنگ افسر کی تعیناتی سیکورٹی سے مشروط قرار دی گئی ،معاہدے میں تعیناتی سے قبل انٹیلیجنس بیورو،اسپیشل برانچ کی کلیئرنس لازمی قراردی گئی ہے۔

انتظامیہ نے جرمن شہری کو سیکورٹی کلیئرنس سے قبل ہی فروری میں جوائننگ کرا دی،ذرائع کے مطابق نئے چیف آپریٹننگ افسر کی سیکورٹی کلیئرنس تا حال انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئی۔کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کی اعلی انتظامی عہدے پر تعیناتی سیکورٹی رسک ہے،دستاویز ات کے مطابق دو سالہ کنٹریکٹ پرجرمن شہری کو 12 ہزار ڈالرز تنخواہ پر ملازم رکھا گیا۔

(جاری ہے)

تنخواہ پر تمام ٹیکسز کی ادائیگی پی آئی اے کرے گی،جرمن شہری کو لگڑری کار بمعہ ڈرائیور، سیکورٹی گارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے،بین الاقوامی پروازوں کے بارہ فرسٹ کلاس کے مفت ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔کمپنی پالیسی کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر مفت ٹکٹ بھی جاری ہوں گے ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی گروپ انشورنس اور میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔اہل خانہ کو بھی مفت ٹکٹ اور میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،سرکاری ٹور کی صورت میں بطور ڈی ایم ڈی ٹی اے ڈی بھی جاری کیا جائے گا،متعلقہ اداروں سے سی او او کی سیکورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :