صوبہ بھر میں اپنے اداروں کیلئے 850 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کیلئے تقر ر نامے کے مراحل کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا‘ چیئرپرسن ٹیوٹا
بدھ 16 مارچ 2016 13:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) صوبہ بھر میں اپنے اداروں کیلئے 850 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کیلئے تقر ر نامے کے مراحل کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا، نئی بھرتیاں ٹیوٹا اداروں کے گریڈ 14 سے 17کی خالی اسامیوں پر کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ نئی بھرتی کو صاف شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس )اسلام آباد کی خدمات حاصل کی گئی ۔ ان اسامیوں پر26000امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں اور 7902امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا۔(جاری ہے)
این ٹی ایس نے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں کے ریکارڈ کے مطابق میرٹ بنایا ۔
انٹر ویو کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ضلعی سطح پر ڈی سی اوکو اس کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتی کی اجازت دی ۔نئی بھرتی کے صاف اور شفاف طریقہ کار سے متحرک اور ذہین زنانہ و مردانہ افراد بھرتی ہورہے ہیں جن کو رواں سال کے دوران جدید ٹریننگ کروائی جائے گی تاکہ ان کی خدمات سے ٹیوٹا اداروں کے معیار میں مزید بہتری آئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.