درختوں کے خاتمے سے ماحول پرمنفی اثرات پڑرہے ہیں،ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد

بدھ 16 مارچ 2016 13:41

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنرشہیدبے نظرآباد گہنورعلی لغاری نے کہا ہے کہ درختوں کے خاتمے سے ماحول پرمنفی اثرات پڑرہے ہیں شجرکاری کرکے ماحولیاتی آلودی پرقابوپایاجاسکتا ہے ،وہ سکرنڈشہری اتحاد کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں23مارچ بھرپورجوش وجزبے کے ساتھ منایاجائے گاآزادی بڑی نعمت ہے اسکی قدرکرناہوگی،بھٹکے ہوئے لوگوں قومی دھارے میں لایاجائے گاانہوں نے کہا کہ سنت نبوی ﷺپرعمل کرکے معاشرے سے انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا لینڈمافیاکی لسٹ بنائی جارہی ہے شہربھر سے ناجائز تجاوزات کومکمل طورپرخاتمہ کریں گے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کوجلد پایاتکمیل تک پہنچایاجائے گاعوامی مسائل کی نشاندہی اورحل کیلئے معززین شہراورصحافیوں پرمبنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اس موقع پرشہری اتحاد صدرمحمدمرادخانزادہ ،اسسٹنٹ کمشنرسلامت علی میمن،محمدصدیق منگہومسلم فاروق ،عبدالحمیدآرائیں،نثاراحمدخاصخیلی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ TMOعبدالرسول کھوسو،فارلیٹ آفیسرمشتاق زرداری،مختیار کاراللہ بخش مگسی،حاجی خوشی محمدراجپوت،ریاض احمدخانزادہ ،ڈاکٹر اقبال بھٹی جہانگیرراجپوت،جاویدسومرو،پرویزخاصخیلی ،اوردیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرگنہورعلی لغاری نے سوشل ویلفیئرآفس کے احاطے میں ایک یادگارپودابھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :