مسلم کانفرنس سواداعظم جماعت ،سردار عتیق سے روگردانی کا سوچ بھی نہیں سکتے، عہدیدار کھرل عباسیاں

بدھ 16 مارچ 2016 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی سواد اعظم جماعت ہے ہمارا اوڑھنا پچھونا اس کے ساتھ ہے ،صدر مسلم کانفرنس سے سردار عتیق احمد خان سے رو گردانی کی سوچ بھی نہیں سکتے ، حلقہ شرقی باغ بلخصوص کھرل عباسیاں سردار عتیق احمد خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ، مسلم کانفرنس کے منحرف ایم ایل اے میر اکبر خان شکست کے خوف سے بوکھلاٹ کا شکار ہو کر کھرل عباسیاں سے لوگوں کی انکی حمایت کا اعلان کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ، سردار بشارت عباسی ، نعیم عباسی ، مبشر خالق عباسی ، ضمیر عباسی ، چوہدری مہتاب ،یاسر عباسی ، شفاعت عباسی ،حیات عباسی ، رجب عباسی ، ریاض عباسی ، مشتاق احمد عباسی ، عدنان عباسی نے ایک بیان میں کیا ہے مسلم کانفرنس شرقی باغ اور کھرل عباسیاں کے سینئر رہنماؤں نے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار میر اکبر خان نے ہمیں اسلام آباد دعوت پر بلایا اور کہا کہ مسلم کانفرنس حوالے سے مشاورت کرنی ہے تاہم انہوں نے چھوٹی من گھڑت خبریں شائع ہوئی ،کھرل عباسیاں کے سینکڑوں افراد نے میر اکبر کی حمایت کا اعلان کر دیا ، کھر ل عباسی سردار عتیق کا احمد قلعہ ہے میر اکبر خان قابل احترام ہیں لیکن ہمارا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ۔