یمن، اتحادیوں کے فضائی حملے 41 شہری ہلاک 35 زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 13:47

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حجہ صوبے میں ضلع مستبا کے مصروف بازار کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ طبی امدادی ادارے میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کا کہنا ہے ابس ہسپتال میں40 زخمی لائے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :