بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے باعث دہشتگرد تنظیم داعش ملک میں پسپا ہو رہی ہے ‘ اشرف غنی

بدھ 16 مارچ 2016 13:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے باعث دہشتگرد تنظیم داعش ملک میں پسپا ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اْنھوں نے مشرقی افغان صوبے ننگرہار کے اضلاع میں ’داعش‘ کے حامیوں کے خلاف کامیابی کو زمینی و فضائی افواج اور ریٹائرڈ کمانڈروں کے نام کیا، جنہوں نے فوج کے ایلیٹ کمانڈو ڈویژن کے ساتھ مل کر یہ کارروائیاں کیں۔صدر اشرف غنی نے یہ بیان افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں دیا۔ انہوں نے کہاکہ داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے جنگجووٴں میں سے بیشتر کا تعلق طالبان عسکریت پسندوں سے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :