نیوزی لینڈ میں حکام نے دم کٹی ہمپ بیک وہیل کی تلاش کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی

وہیل پہلی مرتبہ ساوٴتھ آئی لینڈ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب کیکورا کے پانیوں میں دیکھی گئی تھی شدید چوٹ کے باوجود بھی وہیل کی حالت ٹھیک لگ رہی تھی ‘ مائیک ماریسی

بدھ 16 مارچ 2016 13:57

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) نیوزی لینڈ میں حکام نے اس دم کٹی ہمپ بیک وہیل کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے جسے کیکورا کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔وہیل پہلی مرتبہ پیر کو ساوٴتھ آئی لینڈ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب کیکورا کے پانیوں میں دیکھی گئی تھی۔جانوروں کے تحفظ کے مقامی محکمے کے مائیک ماریسی کے مطابق اس بات کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے کہ وہیل نے اپنی دْم کیسے کھوئی تاہم یہ جال میں الجھاوٴ کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم انھوں نے کہا کہ اس شدید چوٹ کے باوجود بھی وہیل کی حالت ٹھیک لگ رہی تھی۔

ماریسی کے مطابق اس کی صحت اچھی نظر آتی تھی اور وہ پانی میں مڑ رہی ہے اور پانی میں اردگرد گھومنے کیلئے اپنے سینے کے گلپھڑوں کا استعمال کررہی ہے بعض اوقات وہیل مچھلیاں سمندر میں ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے جال میں پھنس جاتی ہیں جس سے انھیں چوٹ لگ سکتی ہے یا وہ مر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

موریسی نے کہا کہ یہ ایک نوجوان وہیل مچھلی ہے اور یہ شفایاب ہوچکی ہے۔

اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس علاقے میں کسی نے اس طرح کی وہیل مچھلی کو دیکھا تاہم ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ لوٹ کر آئے۔ْن کے مطابق اگر یہ ہجرت کر رہی ہے تو ہم اسے دوبارہ دیکھ لیں گے ہمپ بیک وہیل مچھلیاں انٹارکٹیکا کے خوراک والے مقامات سے جنوبی بحر الکاہل میں افزائش نسل والے مقامات کی جانب اپنی سالانہ ہجرت کا آغاز کر چکی ہیں۔جو کوئی بھی جسے یہ وہیل مچھلی نظر آئے اْسے ہدایت کی گئی کہ وہ شعبہ تحفظ کو+64 800 36 24 68 پر مطلع کرے تاکہ وہیل کا سْراغ لگایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :