ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی اسلام آباد آمد پر 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی

بدھ 16 مارچ 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی اسلام آباد آمد پر 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف وفاقی دارالحکومت پہنچے تو نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا والہانہ استقبال کیااس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے ‘دو بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کئے ۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ‘پاکستان میں موجود ترکمانستان کے شہریوں کی بڑی تعداد نے پرزورتالیوں میں ان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :