پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری کی پشاور میں مسافر بس میں دھماکے کی مذمت

شدت پسندوں اوران کے سہولت کاروں کاخاتمہ ضروری ہے ‘آصف علی زر داری

بدھ 16 مارچ 2016 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے پشاور میں مسافر بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شدت پسندوں اوران کے سہولت کاروں کاخاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق صدر نے پشاور میں مسافر بس میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اورزخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا سابق صدر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں اوران کے سہولت کاروں کاخاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :