اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی،14 کمر عمر بچیاں بھی شامل

بدھ 16 مارچ 2016 14:05

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) فلسطین میں اسیران کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی ہے جن میں 14 کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ رواں ماہ (مارچ) کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 8خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں دو کم عمربچیاں شامل ہیں۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں تلاشی کے دوران ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی شیماء عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے نابلس سے 25 سالہ ایناس سعید ابو ھلال اور مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 30 سالہ وفاء محمد ابو ھلال کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :