گزیٹڈ و نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین سے بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے 31 مارچ تک درخواستیں طلب

بدھ 16 مارچ 2016 14:09

فیصل آباد۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )بینوولنٹ فنڈ بورڈ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام گزیٹڈ و نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین سے بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے 31مارچ تک درخواستیں طلب کر لی ہیں اور تمام سرکاری ملازمین سے کہاگیاہے کہ نان گزیٹڈ حاضر سروس /ریٹائرڈ/معذوری کی بناء پر ریٹائرڈ/فوت شدہ ملازمین کے بچے تعلیمی وظائف کیلئے مجوزہ فارمز پر درخواستیں اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے تصدیق کروا کر ضلعی چیئرمین بہبود فنڈ بورڈ / ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کے دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ گزیٹڈ ملازمین اور ان کے بچے اپنی درخواستیں اپنے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے توسط سے صوبائی بینوولنٹ فنڈ بورڈ پنجاب کے دفتر الفلاح بلڈنگ ، چیئرنگ کراس شاہرا ہ قائد اعظم لاہور میں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بینوولنٹ فنڈ بورڈ کے ذرائع نے بتایاکہ گزیٹڈ و نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین مالی سال 2015-16 ء کیلئے ایسے دو دو بچوں کی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں جنہوں نے میٹرک یا اس سے بالا کلاسز کا امتحان 60فیصد نمبر کے ساتھ پاس کیاہواور وہ اگلی کلاسز میں زیر تعلیم ہوں۔